0

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا کا ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ

ڈیرہ اسماعیل خان(مانند نیوز) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری نے ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کیاامن و امان کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پروایکٹیو پولیسنگ کو اپنائیں اور ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو سرزد ہونے سے پہلے پہلے بروقت خاک میں ملائیں گزشتہ روز پولیس کلب ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس کے اعلیٰ حکام کے ایک سطحی اجلاس سے کیا۔اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ محمد سلیم مروت، ضلعی پولیس آفیسر ڈیرہ،ٹانک، جنوبی وزیرستان سمیت ریجن کیاعلیٰ پولیس حکام نے شرکت کی۔ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان نے آئی جی پی کو ریجن میں امن و آمان کی صورتحال سے متعلق بریفنگ دی اور پولیس کی جانب سے اُٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔اس موقع پر آئی جی پی نے اجلاس کے شرکائپر سختی سے زور دیا کہ وہ جوانوں کو ڈیوٹی پر بھیجوانے سے قبل انہیں امن وامان کو درپیش چینلجز سے متعلق بریف کریں اور فیلڈ کمانڈروں کے ذریعے انہیں تمام حفاظتی تدابیر اپنانے اور بلٹ پروف جیکٹس اور ہیلمٹ پہننے کو ہر قیمت پر یقینی بنائیں۔ آئی جی پی نے خبردار کیا کہ اگر کسی ڈیوٹی پوائنٹ پر پولیس جوان کو بغیر بلٹ پروف جیکٹس اور ہیلمٹ پہننے پایا گیا تو متعلقہ  سپرویژن پولیس افسران کے خلاف ڈسپلن کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائیگا۔انہوں نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ فرائض کی ادائیگی کے دوران پولیس اہلکاروں کو جانی نقصان سے بچانے کے لیے تمام تر حفاظتی اقدامات یقینی بنانے ہونگے۔دہشت گردوں اور شرپسندوں کے خلاف کاروائیاں مزید سخت کرنی ہونگی۔ پولیس ناکہ بندی پوائنٹس پف تھری لیر سکیورٹی پلان کے تحت اپنی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں تاکہ ناکہ بندی پوائنٹس پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں شرپسندوں کو بھاگنے کا موقع میسر نہ ہوسکے۔ریجن میں بھتہ خوروں کے خلاف جاری کریک ڈاﺅن کو مزید تیز کرنے اور بھتہ خوروں کے سہولت کاروں کے خلاف گھیرا تنگ کرکے انہیں قانون کے کٹہرے میں لائیں۔عوام کے ساتھ ملکر امن و امان کے قیام کے لیے اقدامات اُٹھائیں اور مقامی افراد اور منتخب عوامی نمائندوں کے ساتھ قدم بہ قدم ملا کر جرائم کی بیخ کنی اور شرپسندوں کا قلع قمع کریں۔اقلیتی برادری کے ساتھ قریبی رابطہ رکھنے اور ان کی حفاظت کے لیے خصوصی اقدامات اُٹھانے کی بھی ہدایت کی گئی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں