0

آل سیکرٹریز ایسوسی ایشن خیبر کا صوبائی وزیرکی ملازمین کو یرغمال رکھنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

جمرود(نمائندہ  مانند )آل سیکرٹریز ایسوسی ایشن خیبر کا صوبائی وزیرکی ملازمین کو یرغمال رکھنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔ضلع خیبر باب خیبر کے مقام پرلوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کا صوبائی وزیر ریلیف و آباد کاری کے نامناسب رویہ اور مزکورہ ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ آفس میں غیر قانونی مداخلت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں ٹی ایم اے،وی سی اور این سی سیکرٹریوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے تھے جس پر ملازمین کے حق میں اور اقبال وزیر کے خلاف نعرے درج تھے۔اس موقع پر آل سیکرٹریز ایسوسی ایشن خیبر کے صدر گل جمال نے کہا کہ اقبال وزیر نے لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ آفس میں اپنے حامیوں کے ہمراہ گھس کر ملازمین کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیاانہیں رات دیر تک آفس میں یرغمال رکھااور کار سرکار میں مداخلت کی جس کی ہم شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اقبال وزیر نارتھ وزیرستان میں کلاس فور ملازمین کی بھرتیوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی ہیں۔انہوں نے وزیر اعلی کے پی، اور چیف سیکرٹری سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کلاس فور کی تمام بھرتیاں آئین اور قانونی طریقے سے ہونے چاہئے اور وزیر یا سیاسی شخصیات کی اثر انداز اور مداخلت نا قابل قبول ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں