0

 بائیس سال بعد وفات پا جانے والے ریٹائرڈ فوڈ انسپکٹرکو سپریم کورٹ سے انصاف مل گیا

لاہور(مانند نیوز ڈیسک)بائیس سال بعد وفات پا جانے والے ریٹائرڈ فوڈ انسپکٹرکو سپریم کورٹ سے انصاف مل گیا۔ جسٹس سید منصورعلی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے سماعت کی جبکہ فوڈانسپکٹر کے وکیل حافظ طارق نسیم نے دلائل دیئے۔عدالتی حکم پر محکمہ خوراک اور اکاؤنٹنٹ جنرل آفس کے افسران عدالت پیش ہوئے۔عدالت نے پیش ہونے والے افسروں پر سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ بائیس سال گزرگئے کسی کو پینشن اور مراعات کی ادائیگی کا خیال کیوں نہیں آیا۔عدالتی حکم پر پیش ہونے والے افسروں نے پینشن فوری ریلیز کرنے کی تحریری یقین دہانی کرائی۔ عدالت نے حکم دیا کہ ایک ہفتے میں مرحوم کی بیوہ کو پینشن اور مراعات اداکردی جائیں۔درخواست میں موقف پیش کیا گیا کہ محکمہ خوراک نے اپیل کنندہ فوڈ انسپکٹر کے ذمے 9لاکھ روپے کی وصولی ڈالی۔ ریکوری کے فیصلے کیخلاف پنجاب سروس ٹربیونل سے رجوع کیا۔وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ پنجاب سروس ٹربیونل نے پینشن مراعات سے 9لاکھ وصول کرکے محکمہ کو بقایارقم ادائیگی کا حکم دیا۔ سروس ٹربیونل کے فیصلے کے برعکس سال 2001میں ریٹائرڈ ہونے کے باوجود پینشن مراعات ادا نہیں کی گئیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں