0

لمبی مدت کی نگران حکومت لانا بدترین غلطی ہوگی،فواد چوہدری

لاہور (مانند نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ لمبی مدت کی نگران حکومت لانا بدترین غلطی ہوگی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چودھری نے لکھا کہ جو حکومت بلدیاتی الیکشن نہیں کراسکتی وہ عام انتخابات کہاں کروائے گی؟۔ ملکی حالات کے پیش نظر انتخابات کروانے پڑیں گے، لمبی مدت کی نگران حکومت لانا بدترین غلطی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات مسئلے کا واحد حل ہیں، ملکی حالات کے پیش نظر انتخابات کروانے پڑیں گے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں