0

ہنگو میں وینم فٹنس جیم کے زیر اہتمام باڈی بلڈنگ کے مقابلے

ہنگو(مانند نیوز) ہنگو میں وینم فٹنس جیم کے زیر اہتمام باڈی بلڈنگ کے مقابلے، سال2022 کے لیے سلیمان خان ڈسٹرکٹ باڈی بلڈر بن گئے، نئی نسل کو تن سازی کے مقابلوں میں راغب کرنا ان کو مثبت کردار کے لیے تیار کرنا ہے، نوجوان کھیلوں اور مثبت سرگرمیوں کی طرف پیش قدمی کر کے اخلاقی برائیوں کو شکست دیا حیدر پیر کا انعامات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب۔تفصیلات کے مطابق وینم فٹنس جیم کی طرف سے سال 2022 کے ڈسٹرکٹ باڈی بلڈر کے انتخاب کے لیے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع بھر سے باڈی بلڈنگ کے کھلاڑیوں نے شرکت کی اور اپنے جسم کی مختلف زائیوں سے نمایش کی ان مقابلوں میں سلیمان خان نیکامیابی حاصل کر کے ڈسٹرکٹ باڈی بلڈر کا اعزاز اپنے نام کیا.جبکہ عاصم خان دوسرے اور حمید نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ممتاز سماجی و کاروباری شخصیت حیدر پیر نے تن سازوں میں انعامات تقسیم کیے۔ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے حیدر پیر نے کہا کہ منشیات کے استعمال اور معاشرتی مسائل کی بدولت نوجوان نسل اخلاقی مسائل اور الجھنوں کا شکار یو رہی ہے ایسے میں ایسے مثبت پروگراموں کا انعقاد نہایت کارگر ہے انہوں نے کیا کہ کھیلوں اور مقابلوں کیرجحان کو فروغ دینے کے لیے حکومت اور سول سوسائٹی کو مل کر اقدامات اٹھانے چاہیے

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں