0

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

پشاور (مانند نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطا بق خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں سوات، مینگورہ، چارسدہ اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔زلزلے سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کی شدت ریکٹرسکیل پر 5.2جبکہ گہرائی 179کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ، زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن تھا۔زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں