0

ریسکیو 1122 ڈیرہ اسماعیل خان نے 2022 کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی

ڈیرہ اسماعیل خان(مانند نیوز)ریسکیو 1122 ڈیرہ اسماعیل خان نے 2022 کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی ترجمان ریسکیو 1122 ڈیرہ اعزاز محمود کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر اویس بابر کی قیادت میں ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں ریسکیو 1122 نے سال 2022 میں 8404 مختلف قسم کے حادثات میں بروقت رسپانس کرتے ہوئے عوام کو ایمرجنسی کے دوران سہولیات فراہم کیں، ریسکیو1122 ڈیرہ کو مجموعی طور پر 946235 فون کالز موصول ہوئیں جن میں 8404 ایمرجنسی کالز، 217524 معلوماتی کالز اور 720307 ادھوری، غیر ضروری اور فیک کالز شامل تھیں ۔اس دوران ریسکیو 1122 نے 5869 میڈیکل، 1656 روڈ ٹریفک حادثات، 04 کرونا ایمرجنسیز، 306 آگ لگنے، 161 لڑائی جھگڑے اور گولی لگنے، 08 عمارت گرنے ،03 سلینڈر پھٹنے اور دھماکہ وغیرہ ہونیکے  ، 16 ڈوبنے اور 381 مختلف قسم کے اور ریکوری کے  واقعات پر بروقت رسپانس کرتے ہوئے مجموعی طور پر 24152 مریضوں کو بحفاظت ہسپتال منتقل کیا اور موقع پر طبی امداد و سہولیات فراہم کیں۔ ریسکیو1122 ڈیرہ اسماعیل خان نے حالیہ سیلابی صورتحال کے دوران 15000 کے قریب سیلابی پانی میں پھنسے افراد اور ہزاروں جانوروں کی زندگی بچا کر انکو کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا اور دن رات اپنے پاس موجود وسائل میں انکو خدمات فراہم کیں۔سال 2022 میں کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلے میں لگنے والی آگ کو ریسکیو1122 کی ٹیموں نے نا صرف خیبر پختونخوا بلکہ صوبہ بلوچستان میں بھی جاکر ایک جان پاکستان کی مثال قائم کرتے ہوئے قابو پایا اور ہزاروں ایکڑ کے رقبے پر پھیلے قدیم اور بیش قیمتی چلغوزوں کے باغات کو بھی بچایا اور آگ کو مزید پھیلنے سے روکا۔چاہے کوہ سلیمان سلسلے میں لگی آگ ہو یا سیلابی صورتحال ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 ڈاکٹر خطیر احمد خان نے ڈیرہ اسماعیل خان ریسکیو کی مدد کیلئے خصوصی ہدایات پر مردان، خیبر، کوہاٹ، ہنگو، بنوں، کرک اور لکی مروت کی ٹیموں کو اپنے مکمل آپریشنل آلات اور کشتیوں سمیت ڈیرہ اسماعیل خان بھیجا، جنہوں نے ریسکیو 1122 ڈیرہ ٹیم کے ساتھ اس ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن میں ہراول دستے کی طرح حصہ لیا جس کی وجہ سے ریسکیو آپریشن کو مزید تقویت اور کامیابی ملی۔ اس کے علاوہ ریسکیو 1122 ڈیرہ نے آوٹ ڈسٹرکٹ ریفرل سروس کے ذریعہ سے کل 1350 ایمرجنسیوں پر رسپانس کرتے ہوئے 1160 مریضوں کو اندرون ضلع ایک تحصیل ہیڈ کوارٹر یا ٹائپ ڈی ہسپتال سے ڈی ایچ کیو ڈیرہ ہسپتال منتقل کیا جبکہ 190 واقعات میں ڈی ایچ کیو ڈیرہ سے پشاور، اسلام آباد اور ملتان منتقل کیا جس میں 1441 مریض بالکل مفت مستفید ہوئے۔اس دوران ریسکیو1122 ڈیرہ کا سال 2022 کے دوران اوسط رسپانس ٹائم ساڑھے چھ منٹ رہا۔ گزشتہ سال میں ریسکیو1122 ڈیرہ کی ٹریننگ وننگ ٹیم نے مختلف سکول، کالج، یونیورسٹیوں اور پاک آرمی سمیت مختلف کمیونٹیز کو BLS, ابتدائی امداد ، آگ سے بچا، حادثات کے دوران تلاش اور بچا اور ریسکیو1122 کے متعلق آگاہی کے متعلق ہزاروں افراد کو تربیت و آگاہی فراہم کی۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر اویس بابر کی نگرانی میں ضلع بھر کی مختلف تحصیلوں جیسے کہ تحصیل کلاچی، تحصیل درابن اور تحصیل پہاڑپور میں جلد ریسکیو1122 سروسز کا آغاز کرنے کے لئے اسٹیشنوں پر کام جاری کر دیا ہے جو کہ مستقبل قریب میں ضلع بھر میں ریسکیو1122 سروسز کو عوام کی دہلیز تک پہنچانے اور سروس کو مزید پھیلانے میں مددگار ثابت ہوگا۔   

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں