0

ضلعی پولیس سربراہ کا تحصیل ٹل کےمختلف تھانہ جات اورچیک پوسٹوں کااچانک دورہ

ہنگو (مانند نیوز)ہنگوکے ضلعی پولیس سربراہ آصف بہادر کاڈپٹی کمشنر ہنگو رفیق مہمندکےہمراہ ہنگوتحصیل ٹل کےمختلف تھانہ جات اورچیک پوسٹوں کااچانک دورہ۔امن وامان کی صورتحال اور سیکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیا۔ضلعی سربراہان نےتورغراورکرم پل چیک پوسٹوں کادورہ کیااور پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی اور  سخت بارش ونامساعد موسم میں تندہی سے فرائض انجام  دینے پران کی بھرپورحوصلہ افزائی کی اوران کےجذبےکوسراہا۔اس موقع پرڈی پی اوہنگو اصف بہادر نےپولیس اہلکاروں کوکسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے موثر طورپر نمٹنے کےلیےجامع اختیاطی تدابیر کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے مشکوک،اجنبی اورجرائم پیشہ افرادکی نقل وحرکت اورنان کسٹم پیڈ گاڑیوں پر  کڑی نظررکھنے کی ہدایت کی۔ضلعی پولیس سربراہ نے پولیس اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹ وہیلمٹ پہننے اوردوران ڈیوٹی سیلف فون استعمال نہ کرنے  کی ہدایات بھی جاری کیے۔قبل ازیں ضلعی سربراہان نےتھانہ دوابہ اور تھانہ ٹل کادورہ بھی کیااوروہاں پرصفائی کاجائزہ لیا۔اس موقع پرضلعی سربراہان نےتھانہ جات کے  عملےسےملاقات کی۔اس موقع پرڈی پی اوآصف بہادر نے پولیس اہلکاروں کو جرائم پیشہ عناصرکےخلاف کاروائیاں تیز کرنےکےساتھ ساتھ  عوام کی خدمت کرنے،شہریوں کی جان ومال کوتحفظ اورانہیں  فوری مدد فراہم کرنے اوردوران ڈیوٹی بلٹ پروف جیکٹ وہیلمٹ پہننے کےحوالےسے ہدایات جاری کیے۔اس موقع پرڈی ایس پی ٹل عابدخان افریدی اورایس ایچ او ٹل مجاہدحسین بھی ڈی پی او کے ہمراہ تھے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں