0

عوام عمران کا ساتھ چھوڑدیں،امیرمقام

شانگلہ (مانند نیوز)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی اُمور اور قومی ورثہ ثقافت انجینئر امیر مقام نے ویڈیو لنک پر کراچی کیماڑی میں عظیم الشان جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے عوام کے مسائل کا بخوبی احساس ہے بہت جلد وزیراعظم پاکستان سے صاف پینے کے پانی کے منصوبے کے حوالے سے ملاقا ت کرونگا اور اس کے ساتھ وزیر پورٹس اینڈ شپنگ، ریلوے کے سامنے بھی کے پی ٹی کے ورکرز کے مسائل کچی ابادی وغیرہ سامنے رکھونگا، کراچی میں مقیم پٹھانوں اور بنگالیوں کا مسئلہ حل کرنے کی بھر پور کوشش کرونگا، انہوں نے کراچی والوں سے اپیل کی کہ اس جھوٹے شخص عمران خان کا ساتھ چھوڑ دیں جس کے چار سال حکمرانی میں پاکستان کی تباہی کے علاوہ کچھ نہیں ہوا جن کی سیاست جھوٹ پر مبنی ہے، 2کروڑ نوکریوں 50 لاکھ گھروں، فارن فنڈنگ کیس سے شروع کرکے گھڑی چوری تک اور پھرخیبر پختونخوا اور پنجاب  اسمبلیوں کی تحلیل سب جھوٹ تھا لہذا اگر عوام اپنے سچے لیڈر پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور نشان شیر کا ساتھ دیں خواہ بلدیاتی الیکشن ہو یا جنرل الیکشن ہو ن لیگ کا ساتھ دیں۔وہ ویڈیو لنک کے ذریعے کراچی کیماڑی میں جلسہ سے خطاب کر رہے تھے جلسے کا انعقاد محب اللہ خان اور دیگر نے کیا انجینئر امیر مقام نے جلسہ منعقد کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اچانک گاؤں میں فوتگی کیوجہ سے براہ راست شرکت نہ کر سکا جس کا مجھے افسوس ہے، انہوں نے کہا کہ ایک دفعہ پھر محب اللہ خان کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جنہوں نے ایک بڑا جلسہ عام منعقد کیا کراچی میں بسنے والے خیبرپختونخوا سے تعلق رکھے یا پنجاب یا بنگالی سب کے حقوق کیلئے آواز بلند کرتے رہیں گے انشاء اللہ بہت جلد کراچی کا دورہ کرکے آپ سب کا شکریہ ادا کرونگا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں