0

صدر مملکت نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز بل 2022  کی منظوری دے دی

اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) بل 2022  کی منظوری دے دی۔ منگل کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق بل کا مقصد فیڈرل میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوٹ ایکٹ، 2021  کو ری پیل کرنا ہے۔ قبل ازیں  صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 75 ایک بی کے تحت بل 8 نومبر 2022  کو پارلیمنٹ کو دوبارہ غور کرنے کیلئے واپس بھیجا تھا۔ پارلیمنٹ نے آئین کے آرٹیکل 75 دو کے تحت  20 دسمبر  2022  کو مشترکہ اجلاس میں بل پر دوبارہ غور کے بعد ترامیم کے ساتھ بل کو منظور کیا تھا۔صدر مملکت نے پمز بل 2022  کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی  ہے۔۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں