0

ڈیرہ ،مرکزی تاجر اتحاد کے زیر اہتمام صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا اجلاس

ڈیرہ اسماعیل خان(مانند نیوز) مرکزی تاجر اتحاد کے زیر اہتمام صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا اجلاس زیر صدارت صدر صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن لطیف صراف رابی سنٹر مسلم بازار میں منعقد ہوا ‘ اجلاس میں مرکزی تاجر اتحاد کے صدر حامد علی رحمانی’جنرل سیکرٹری اشفاق چغتائی ‘ مارگلہ کیبل نیٹ ورک کے ایم ڈی وسیم نواز ‘ زیشان جیولرز کے مالک محمد زیشان بیٹنی ‘حاجی خالد ناز ‘ چوہدری محمد آصف ‘ طارق سپل صراف’ دیگر شریک تھے’اجلاس میں محکمہ ایکسائز کی جانب سے جیولرز کو بھجوائے گئے پروفیشنل ایکسائز ٹیکس کے نوٹسز اور اس کی آڑ میں دکانیں سیل کرنے کی دھمکیوں کو مسترد کردیا گیا اور کہا گیا کہ اگر محکمہ ایکسائز نے کسی بھی دکان کو سیل کرنے کی کوشش کی تو ہم مکمل طو رپر شٹرڈائون کرینگے ‘بعدازاں اجلاس میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ‘ گیس کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے اور بازار میں چنگچی رکشائوں پر کنٹرول کرنے کی کی قرار ادا متفقہ طور پر منظور کی گئیں ۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں