0

 پی ٹی آئی کو وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے اعتماد کے ووٹ کیلئے 3 ارکان کی مخالفت کا خدشہ

لاہور(مانند نیوز ڈیسک) پی ٹی آئی کووزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے اعتماد کے ووٹ کیلئے 3 ارکان کی مخالفت کا خدشہ ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق فی الحال 3 ارکان اعتماد کے ووٹ میں نہیں آئیں گے، ان 3 ارکان کے پارٹی پالیسی کے خلاف جانے کا امکان ہے۔پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ اس وقت پی ٹی آئی اور ق لیگ کو 187 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔ذرائع کے مطابق دوسری جانب چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان نے وزیرِ اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کے اعتماد کے ووٹ کے سلسلے میں پارٹی رہنماؤں کو ٹاسک سونپ دئیے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ اعتماد کے ووٹ کے بعد پارٹی کے فیصلے کے مطابق آئندہ اقدامات کیے جائیں گے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں