0

جمرود پولیس کی تحویل میں مسروقہ گاڑیاں و ریکارڈ غائب، تحصیل جمرود چیئرمین سیدنواب

جمرود (مانند نیوز)جمرود انتظامیہ کے ایک سنئیر کلرک اور ایک ذمہ دار پولیس اہلکار مسروقہ گاڑیاں اور ریکارڈ غائب کرنے میں ملوث ہیں۔ضلع خیبر تحصیل جمرود نومنتخب چیئرمین بلدیات سیدنواب آفریدی نے میڈیا کو بتایا کہ انہیں معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے چھاپوں کے دوران مختلف وارداتوں میں استعمال مسروقہ گاڑیاں قبضے میں لی ہیں جن میں ٹرک، ڈمپر اور ٹریکٹر ٹرالیاں تک شامل ہیں اور اور جب انہوں نے مزکورہ سٹاف سے مسروقہ گاڑیوں کا ریکارڈ طلب کیا تو دونوں ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں پولیس اہلکار کلرک پر اور کلرک پولیس اہلکار پر الزام لگا رہا ہے جبکہ انہوں نے گاڑیاں غیرقانونی طور پر نکلوائی ہیں اور پرائیویٹ لوگوں کو دی ہیں جن سے حاصل ہونے والی آمدنی ان کے اپنے جیبوں میں جاتی ہیں اور مزکورہ گاڑیوں کا ریکارڈ غائب کیا ہے۔ چئیرمین سیدنواب نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی فوری تحقیقات کی جائے اور ان کے قبضے سے مسروقہ گاڑیاں اور ریکارڈ برآمد کرکے ملوث اہلکاروں کو برخاست کئے جائے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں