0

مردان پولیس کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری

تخت بھائی( مانند نیوز)مردان پولیس کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری۔تفصیلات:-گزشتہ سال 2022کے دوران ضلعی پولیس کی جرائم پیشہ و سماج دشمن عناصر کیخلاف میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت 1315سرچ اینڈ اسٹرائیک اور کومبنگ آپریشن سمیت انسدادی کارروائیوں کے دوران سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب 2405مجرمان اشتہاری اور 1278سہولت کار،99ڈکیت، 2622منشیات اور639ہوائی فائرنگ کے مرتکب جبکہ 44161مشتبہ اور قابل پابند ضمانت افراد کو گرفتارکر لیا گیا۔غیر رجسٹر کرایہ دار اورناقص سیکیورٹی انتظامات ایکٹ کے تحت 1720افراد کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔منشیات اور غیر قانونی اسلحے کے خلاف انسدادی کارروائیوں کے دوران 475کلاشنکوف،211کالاکوف،271رائفل،498شارٹ گن، 7480پستول اور 01 لاکھ 28ہزار 76عدد مختلف ساخت کے کارتوس سمیت 1988کلو گرام چرس، 60کلوگرام ہیروئن، 110کلوگرام آئس، 02کلوگرام افیون اور 703لیٹر شراب قبضہ پولیس کیا گیا۔چوری، نقب زنی اور راہزنی سمیت دیگر سرقہ کی وارداتوں میں گرفتار ملزمان سے 02کروڑ68لاکھ64ہزار 560روپے کی برآمدگی کی گئی۔موٹر سائیکل اور موٹر کار چوروں کے خلاف کارروائیوں کے دوران 89گاڑیاں اور 106موٹر سائیکلیں برآمد کی لی گئی۔سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر سمیت منشیات اور غیر قانونی اسلحے کے خلاف انسدادی کارروائیوں کی خاطر ضلع بھر میں 5384خصوصی ناکہ بندیاں قائم کی گئی۔سُود ایکٹ کے تحت 10افراد جبکہ لاوڈ سپیکر ایکٹ کے تحت 116افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔سماجی جرائم کے خلاف کارروائیوں کے دوران 475قمار بازوں کو گرفتار کر لیا گیا۔مردان پولیس خدمت مرکز نے 55169شہریوں مختلف مفت سروسز اور قانونی مدد فراہم کی۔چائیلڈ پروٹیکشن ڈسک میں 134گمشدگی کی رپورٹ موصول ہوکربچوں کو دریافت کرکے بحفاظت اپنے ورثاء کے حوالے کئے گئے۔صنفی بنیاد پر تشدد کے حوالے قائم ڈسک نے 477افراد کو قانونی مدد فراہم کی جن میں مستورات،بچے، بزرگ شہری اورخواجہ سراء شامل ہیں۔ضلع بھر میں سرکل ایس ڈی پی او ز اور ایس ایچ اوز کی سربراہی میں 131کھلی کچہریاں اور 648پبلک لیزان کمیٹی میٹنگ منعقد کئے گئے۔عوامی مصالحتی کمیٹی (DRC) ضلع مردان نے 1838عوامی تنازعات میں سے 1754مختلف نوعیت کے تنازعات فریقین کے مابین باہمی اتفاق اور خوش اسلوبی کیساتھ حل کئے جبکہ 53تنازعات کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لانے کیلئے پولیس کیساتھ رجوع کیا گیا۔ضلعی پولیس سربراہ ہارون رشید خان نے اس حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ جرائم کی انسداد، منشیات کی روک تھام اور امن و امان کے قیام کے حوالے تسلی بخش کارکردگی مردان پولیس کے بہترین پولیسنگ کی آئینہ دار ہے۔ ضلع مردان میں جرائم پیشہ عناصر کے لیے کوئی جگہ نہیں،غیر قانونی سرگرمیوں اور منشیات فروشی میں ملوث افراد بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہے گی، معززین علاقہ اور مہذب شہریوں کو عزت اور تحفظ فراہم کیا جائیگا۔نوجوان نسل کو منشیات سے پاک ماحول فراہم کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائینگے۔عوام الناس غیر قانونی سرگرمیوں، منشیات فروشی، ہوائی فائرنگ اور مشکوک افراد کی معلومات پولیس کو فراہم کرکے معاشرے میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں