0

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کا ڈسٹرکٹ جیل سوات کا دورہ

سوات(مانند نیوز)کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے ڈسٹرکٹ جیل سوات کا دورہ کیا، ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ دورے کے موقع پر ڈپٹی سپرٹنڈنٹ سید رحیم شاہ نے ڈسٹرکٹ جیل کی سیکیورٹی، سہولیات اور اصلاحی اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کے ہمراہ جیل کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے جیل کی اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی کا جائزہ لیا، مردانہ اور زنانہ بارک میں قیدیوں سے ملاقات کی اور مسائل سنے، سپورٹس ایرینا میں سہولیات دیکھیں، باورچی خانے میں قیدیوں کے طعام کے لئے فوڈ آئٹمز کے معیار کی جانچ پڑتال کی اور مینو دیکھا، ڈیٹوکس و ریحیب سنٹر گئے اور کونسلنگ کے لئے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا، فنی تربیت کے لئے قائم سنٹر کا معائنہ کیا، جوینائل کاریکشن سکول میں جاری کلاس کا معائنہ کیا اور اساتذہ اور بچوں سے گفتگو کی، جیل میں قیدیوں کے لئے قائم ہسپتال میں ڈاکٹر، حکیم و دیگر عملے سے ملاقات کی، او پی ڈی کا معائنہ کیا اور وارڈ میں داخل مریضوں سے خیریت دریافت کی۔ ڈپٹی سپرٹنڈنٹ جیل کی جانب سے بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ جیل میں ریٹیننگ وال اور جیل روڈ کی تعمیر اور نائٹ وژن کیمروں کی تنصیب کا عمل جاری ہے۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے نائٹ وژن کیمروں کی تنصیب اور ریٹیننگ وال اور روڈ کی تعمیر پر پیشرفت جلد یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے۔ کمشنر ملاکنڈ نے جیل انتظامیہ کو جیل کی بیرونی سکیورٹی بڑھانے کے بھی احکامات جاری کی۔ ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان نے قیدیوں کے لئے سپورٹس گالا منعقد کرنے کے لئے پلان ضلعی انتظامیہ کو ارسال کرنے کے احکامات جاری کئے۔ دورے کے موقع پر جیل انتظامیہ کی جانب سے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی کو شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں