0

عوامی شکایات پرڈپٹی کمشنر دیر بالا اکمل خان خٹک کا نوٹس

مالاکنڈ (مانند نیوز) عوامی شکایات پرڈپٹی کمشنر دیر بالا اکمل خان خٹک کا نوٹس۔ یڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر/ایگزیکٹیو مجسٹریٹ  مُنیر احمد حلیمزئی نے شرینگل بازار میں قصائیوں اور سبزی فروشوں کی دکانوں کا معائنہ کیا۔ حکومتی نرخوں کے خلاف ورزی پر متعدد قصائیوں کو موقع پر جرمانہ کیا گیا اور آئندہ کیلئے حکومتی احکامات پر عمل کرنے، اور عوام کو کسی قسم کی شکایت کا موقع نہ دینے کی ہدایت کی بصورت دیگر خودساختہ قیمتیں وصول کرنے والوں کو جرمانہ کے ساتھ سیدھا جیل بیج دیا جائیگا۔اسی طرح ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے عوامی شکایات کا بروقت آزالہ کیا مقامی لوگوں نے ضلعی انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں