0

موٹروے ہزارہ کی عوام کے لیے نوازشریف کاتحفہ ہے,امیرمقام

بٹگرام (مانند نیوز):مشیر وزیراعظم انجینئر امیر مقام نے کہا کہ موٹروے ہزارہ کی عوام کے لئے لیے قائد نواز شریف کا تحفہ ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اسی طرح آج تھاکوٹ گریڈ کی 3300 KVA سے 132000KV اپگریڈیشن اور الائی خوڑ پاور ہاؤس سے تھاکوٹ گریڈ تک ٹرانسمیشن لائن کا باقاعدہ افتتاح ہوا اور عوام کا دیرینہ مطالبہ منظور ہوا۔ مشیر نے کہا کہ سب کو مبارک ہو کہ مسلم لیگ (ن) زبانی نہیں بلکہ عملی کام پر یقین رکھتی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ بٹگرام کی عوام کو بھی اب نواز شریف اور شیر کا ساتھ دینا چاہیے۔انجینئر امیر مقام نے کہا کہ چاہے زلزلے، سیلابوں یا دہشتگردی ہو مسلم لیگ ن نے پورے صوبے اور بٹگرام کی عوام کا مشکل کی گھڑی میں ساتھ دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بٹگرام کی عوام بھی جھوٹے عمران کی حمایت چھوڑ کر مسلم لیگ ن کا ساتھ دیں۔ مشیر وزیراعظم نے کہا کہ عمران نیازی نے سیاست کا آغاز بھی جھوٹ سے کیا اور آج تک جھوٹ پر جھوٹ بول رہا ہے۔انجینئر امیر مقام نے کہا کہ عمران خان نے نواز شریف کا ترقی کا پودا اور درخت کاٹ کر معیشت کی تباہی اور اداروں کی تباہی کا پودا لگایا۔ انہوں نے تھاکوٹ ضلع بٹگرام میں تھاکوٹ سے الائی خوڑ 132000KVA ٹرانسمیشن لائن، تھاکوٹ پیسکو آفس اور تھاکوٹ  چکیسر فیڈر کی ریکنڈکٹنگ کے افتتاح کے بعد ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب میں کی۔ جلسے سے سابق ممبران اسمبلی نوابزادہ ولی محمد، محمد رشاد خان، نیاز محمد خان، تحصیل چیئرمین چکیسر بخت عالم خان، ضلعی صدر مہاجرین خان، طاہر خان اور دیگر نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں