0

ایوب میڈیکل کمپلیکس شعبہ نفسیات کے زیر اہتمام نفسیاتی جنسی صحت کے موضوع  پر ورکشاپ کا انعقاد

ایبٹ آباد(مانند نیوز)ایوب میڈیکل کمپلیکس شعبہ نفسیات کے زیر اہتمام نفسیاتی جنسی صحت کے موضوع  پر ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔اپنی نوعیت کی پہلی اور منفرد ورکشاپ کا بنیادی مقصد نظر انداز کئے جانے والے شعبہ کو اجاگر کرنے انتظامی سطح  موضوع کی سمجھ کو بہتر بنانا تھا۔ورکشاپ کا انعقاد شعبہ نفسیات کے سربراہ  پروفسیر ڈاکٹر آفتاب عالم،شعبہ گائنی کی ڈاکٹر رقیہ سلطانہ اور ڈاکٹر فہیم الحق نے کیا۔ورکشاپ میں گائنی،یورالوجی،سائیکاٹری اور جنرل میڈیسن سرجری کے ڈاکٹروں نے شرکت کی۔ورکشاپ   کو شرکاء نے سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ایوب میڈیکل کمپلیکس میں جنسی صحت  کلینک کا آغاز جلد کیا جائے گا۔جس کے بہتر نتائج کے لئے  ایک ٹیم ورک کی صورت ہو۔جس سے اس شعبہ میں مدد ملے گی۔ورکشاپ کے اختتام پر ڈین ایوب میڈیکل کمپلیکس ڈاکٹر عمر فاروق نے چیف آرگنائزر پروفیسر ڈاکٹر آفتاب عالم کو ورکشاپ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔انہوں نے اس موقع پر شرکاء میں شیلڈز اور سرٹیفیکیٹ بھی تقسیم کئے اور اس توقع کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی بامعنی ورکشاپ کا سلسلہ جا ری  رہے گا۔چیف آرگنائزر پروفیسر ڈاکٹر آفتاب عالم کا کہنا تھا ایوب میڈیکل کمپلیکس ہزارہ ڈویژن کا بڑا تدریسی ہسپتال ہے جہاں گلگت اور حسن ابدال تک کے مریض علاج معالجہ کے لئے آتے ہیں۔یہاں بہترین اور تمام امراض کے علاج کی سہولت کی فراہمی یقینی بنانے کی کوششیں جا ری ہیں۔ہسپتال میں ترک منشیات سنٹر اور نفسیاتی جنسی صحت کی سہولت کی فراہمی ناگزیر ہے۔انہوں نے دین ایوب میڈیکل کمپلیکس کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں