0

ضلعی انتظامیہ ایبٹ آبادکا آٹے کی زخیرہ اندوزی کے خلاف کاروائیاں

ایبٹ آباد(مانند نیوز)آٹے کے نرخوں میں اضافے اور سرکاری آٹے کی زخیرہ اندوزی/ مقررہ نرخوں سے زائد پر فروخت کے خلاف ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کی کاروائیاں جاری۔ہرنو اور نواں شہر میں آٹے کی زخیرہ اندوزی اور سرکاری آٹے کے نرخوں میں اضافے پر 02 دکانیں سیل، ایک دکاندار پابند سلاسل کر دئے گئے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آٹے کی قیمتوں میں اضافے، زخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ثقلین سلیم نے نواں شہر ایریا میں سرکاری آٹے کی زخیرہ اندوزی اور مہنگے داموں فروخت پر 1 دکان سیل اور دکاندار کو پابند سلاسل کیا جبکہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گلیات زرک یار خان نے ہرنو بازار میں آّٹے کی قیمتوں میں اضافے پر ایک دکان کو سیل اور ہدایات جاری کیں۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سرکاری آٹے کی فروخت کی مانیٹرنگ جاری ہے۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ سرکاری آٹے کی فروخت میں بے ضبطگی سے متعلق  ضلعی کنٹرول روم فون نمبر 09929310553 یا ڈسٹرکٹ فوڈ آفس ایبٹ آباد فون نمبر 09929310326 پر رابطہ کریں تا کہ خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں