0

ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کے زیر اہتمام ساتویں پاپولیشن سینسس کے لیے ٹریننگ کا انعقاد

ایبٹ آباد (مانند نیوز)اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ثقلین سلیم ساتویں پاپولیشن سینسس کے لیے ٹریننگ سیشن کے دوران شرکاء سے سینسس کی افادیت اور اہمیت کے حوالے سے گفتگو کر رہے ہیں۔ انہوں نے سینسس کی افادیت کے بارے میں شرکاء سے بات چیت کی اور فیلڈ سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ تمام ٹریننگ کو اچھی طرح مکمل کریں تا کہ ایک قومی فریضے کی ادائیگی کو بہتر طور پر انجام دیا جائے۔اس موقع پر ماسٹر ٹرینر افسر علی شاہ، عمر اقبال، پاکستان بیرو آف سٹیٹسٹکس کے نمائندہ راقب عزیز، سپروائزر امین الحق اور دیگر بھی موجود رہے اور شرکاء کو ٹریننگ کے حوالے سے آگاہی فراہم کی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں