0

ٹک ٹاکر ہلالی کی کال پر گندم غائب کرنے پر احتجاج

بٹ خیلہ (مانند نیوز)ملاکنڈ میں آٹا کے نرخ بے قابوہوگئے، دکانداروں نے من پسند قیمتیں وصول کرنا شروع کردئے سرکار ی نرخ مقرر کرنے کے لیے کوئی انتظام موجود نہیں،پی ڈی ایم اور پی ٹی ائی کی مخصوص سیاسی جماعتوں کو سرکاری آٹا سپلائی جاری ہے، عام عوام مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں مرکزی اور صوبائی حکومتیں سیاسی بنیادوں پر آٹا تقسیم کاسلسلہ ختم کرکے عام مارکیٹ میں سیل پوائنٹ مقرر کریں، محکمہ فوڈ اور ضلعی انتظامیہ ملاکنڈ کے تمام فلور ملز اور بڑے آٹا ڈیلروں کی گوداموں کو چیک کرکے جاری ذخیرہ اندوزی کے خلاف کاروائی کریں،بٹ خیلہ میں سیاسی جماعتوں کی معنی خیز خاموشی کی وجہ سے معروف ٹک ٹاکر مہران ہلالی نے ریڑھی بانوں، مزدوروں اور عام عوام کو اکٹھا کرکے مین روڈ بلاک کر کے احتجاجی مظاہرہ کیا، انتظامی افسران نے روایتی یقین دہانی پر مظاہرین کو منشتر کردیا آل چئیرمین اینڈ کونسلر اتحاد بٹ خیلہ کے صدر پیر عظمت شاہ، کونسلر محمد اسحاق عرف سپین اورجواد خان وغیرہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مخصوص سیاسی جماعتوں کو سرکاری آٹا ملنے کی وجہ سے عام عوام خوار ہورہے ہیں جبکہ مخصوص سیاسی جماعتوں نے آٹا کی قلت اور تاجرو فلور مالکان کی من مانی پر مجرمانہ خاموشی اختیار کررکھی ہے انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اور فوڈ اہلکاروں کی طرف سے بھی آٹا ڈیلروں کوکھلی چھٹی دے دی گئی ہے جس کے خلاف کاروائی کی ضرورت ہے۔

ریلی ٹک ٹاکر ہلالی کی کال پر عوامی حلقوں نے نکالی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں