0

الپوری کے نواحی علاقے لیلونئی میں گزشتہ رات گئے ایک ہی خاندان کے چار گھر میں آتشزدگی

    شانگلہ(مانند نیوز) ضلعی ہیڈ کوارٹرالپوری کے نواحی علاقے لیلونئی میں گزشتہ رات گئے ایک ہی خاندان کے چار گھر میں آتشزدگی،تباہ کن آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے چار گھروں کو اپنے لپیٹ میں لے لیا۔دو گھروں کے ایک پورشن جبکہ دو گھروں کا بیشتر حصہ خاکستر ہوگیا۔آگ نے کروڑوں روپے کا نقصان کیا۔ گاؤں لیلونئی کے مقامی لوگوں اور ریسکیو جوانوں کی جانب سے مسلسل کوششوں کے بعد اس پر قابو پا لیا گیا۔ تاہم مقامی لوگوں کی جانب سے ریسکیو کی کارکردگی کو شدید تنقید کی گئی اور کہا گیا کہ ریسکیو کے گاڑی کے ساتھ جو پائپ تھا وہ جگہ جگہ لیک تھا تاہم دوسری جانب کے حکام کے مطابق انہوں نے بھی بشام اور خوازہ خیلہ سے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تازہ دم دستے منگوائے جنھوں نے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیااور جان پیشانی کیساتھ آگ پر قابو پالیا جس سے باقی گھروں کو متاثر ہونے سے محفوظ کیا۔ ایک ہی خاندان کے چار مکانات کو شدید نقصان پہنچا جس میں سونا،نقدی،لاکھوں روپے کے فرنیچر، گھریلوں سامان خاکستر ہوگئے۔متاثرہ گھروں میں جماعت اسلامی کے رہنماء حاجی شیر آمان،محکمہ ماہی پروری کے انسپکٹر ممتاز علی،معروف قانون دان شاہ ایرانی ایڈوکیٹ،روشن علی کے گھر شامل تھے جنھیں شدید نقصان پہنچا۔ آتشزدگی رات 3 بجے کے بعد پیش آئی جس کی وجہ سے زیادہ نقصان ہوا گھروں کے مالک ممتاز علی کے مطابق گھر میں آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ کیوجہ سے ہوا۔متاثرہ گھروں میں دوسرے روز بھی امدادی کاروائی جاری رہی جبکہ مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے واقع پر شدید اظہار افسوس کرتے ہوئے متاثرہ خاندان کیساتھ اظہار ہمدردی کی۔۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں