0

تھانہ پبی پولیس نے قمار بازی کی محفل الٹ دی

پبی (مانند نیوز ) تھانہ پبی پولیس نے قمار بازی کی محفل الٹ دی۔ قمار بازوں کیخلاف بروقت بڑی کاروائی۔کتوں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والے 31 ملزمان گرفتار۔داو پر لگی رقم 02 لاکھ 53 ہزار روپے,02 فلائنگ کوچ, ایک ویگو گاڑی اور اسلحہ بطور ثبوت قبضہ میں لیکر   پولیس نے مقدمہ درج کیا حنیف خان  ایس ایچ او پبی کو باوثوق ذرائع سے اطلاع ملی کہ چوکی درب میدان میں اوباش لڑکے کتوں کو لڑوا کر  جوابازی کر رہے ہیں تماش بینوں نے بھاری رقم داوء  پرلگا رکھی ہے اس پر جواء کھیلنے کیلئے باہر کے علاقوں سے بھی لوگ آئے ہوئے ہیں۔فوری طور بنا کسی تاخیر کے نفری کا مناسب بندوبست کرکے جوئے کے محفل پر نہایت حکمت عملی سے کامیاب چھاپہ لگا کر بڑی کامیابی حاصل کی۔کتوں کو لڑوا کر جواء کھیلنے والوں سمیت 31 ملزمان کو گرفتار کرکے جوئے پر لگائی گئی 02 لاکھ 53 ہزار کی نقدی،02 فلائنگ کوچ ایک ویگو گاڑی،ایک پستول اور ایک 12 بور بندوق کو بطور ثبوت قبضہ پولیس میں کرلیا گیا۔31 ملزمان کیخلاف تھانہ پبی میں مقدمہ درج رجسٹر کر لیا گیا۔ملزمان کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں