0

جے یو آئی مردان کے زیراہتمام مہنگائی کیخلاف مظاہرہ

شیرگڑھ ( مانند نیوز) شیرگڑھ میں جمعیت علماء اسلام (ف) نے مہنگائی بد آمنی اور عمران خان کی ملک اور اسلام دشمن پالیسیوں کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا احتجاج کے سلسلے میں دارالعلوم اسلامیہ عربیہ شیرگڑھ سے ایک ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت جے یو آئی ضلع مردان کے امیر سابق ایم این اے مولانا محمد قاسم تحصیل تخت بھائی امیر اور  میئر حافظ محمد سعید سمیت دیگر قائدین کر رہے تھے ریلی نے شیرگڑھ کے مین بازار ہریچند چوک میں ایک بڑے احتجاجی جلسے کی شکل اختیار کی جلسہ سے تحصیل امیر و مئیر حافظ محمد سعید فرمان علی خان ایڈوکیٹ مولانا امین الحق اور اسرار مایار نے خطاب کیا جب کہ مولانا محمد قاسم نے بیماری کے باعث جلسہ سے خطاب نہ کرسکے البتہ دعا ضرور مانگی مقررین نے پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کے کندھوں پر مہنگائی ملبہ ڈال دیا اور کہا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت صوبے میں آٹا بحران ناقابل برداشت مہنگائی اور ہوش اڑانے والی  بد آمنی کے اصل ذمہ دار ہے عمران خان اپنے غلط اور بچگانہ فیصلوں اور رویہ سے ملک کو تباہی کے دھانے پر کھڑا کیا عمران خان دوسروں کو چور لٹیرے کہتے ہوئے خود چور نکلے یہاں کے عمران خان توشہ خانہ گھڑی اور دیگر تحائف تک فروخت کرنے لگے سی پیک کو رول بیک کیا گوادر کی گہرائی کو کم کرنے سمندر میں مٹی اور ریت ڈلوایا اور گوادر کی 50 گہرائی 8 فٹ پر لائی گئی انہوں نے اسی طرح سی پیک کا منصوبہ کو ناکام بنانے کی ایک سوچی سجھی شازش کی جو کھلے عام ملک دشمنی اور غداری کے متراف ہے

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں