0

سوات اے ڈی سی کی سربراہی میں تحصیل انتظامیہ کا کبل بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن

سوات  (مانند نیوز)سوات اے ڈی سی کی سربراہی میں تحصیل انتظامیہ کا کبل بازار میں تجاوزات کے خلاف آپریشن۔ غیرقانونی بورڈ، دیواروں، تجاوزات اور ہتھ گاڑیوں کو ہٹادیا۔ روڈ اور بازار کو کھلا رکھنے کے احکامات جاری۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات سہیل خان کی سرکردگی میں اسسٹنٹ کمشنر کبل شہباز خان، ٹی ایم او افضل خان و دیگر نے کبل بازار میں تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن کردیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اے ڈی سی سہیل خان نے بتایا کہ بازار کی حدود میں غیرقانونی پارکنگ بلکل منع ہے۔ اڈے کی گاڑیاں روڈ کنارے کھڑی نہیں ہونگی۔ روڈ کنارے ہتھ ریڑیاں اور پارکنگ برداشت نہیں کی جائیں گی کیونکہ اس سے عوام الناس کو آمدورفت، سودا سلف لینے میں شدید مشکل کا سامنا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم غریب لوگوں کے کاروبار کے خلاف نہیں ہیں لیکن ان کیلئے ایک خاص جگہ مختص کی جائیگی تاکہ وہ بھی بغیر تکلیف اپنا کاروبار جاری رکھیں اور عوام کو بھی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ جو لوگ گاڑیاں کھڑی کرتے ہیں وہ بھی گاڑیوں کو پارکنگ میں یا سائڈ پر کھلی جگہ کھڑی کیا کریں تاکہ روڈ کھلا رہے اور عوام الناس کو تکلیف کا سامنا نہ ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ وہ خود بازاروں کا معائنہ کرتے رہیں گے اور عوام الناس کو تکلیف دینے والوں کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائیگی۔ اس موقع پر انہوں نے پلازہ مالکان اور عوام الناس کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ پلازہ بناتے وقت سب سے پہلے پارکنگ کا بندوبست کرنا لازمی ہے جبکہ دیگر افراد بھی قانون کو ہاتھ میں لینے کے بجائے اپنی گاڑیاں روڈ کنارے کھڑی نہ کریں اور قانون اور انتظامیہ کے ساتھ تعاؤن کریں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں