0

نوشہرہ مس وزیر کا نوشہرہ میں الائیڈ فلور مل، درویش فلور اور آٹا ڈیلرز کی دوکانوں کا اچانک دورہ

پبی (مانند نیوز ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) نوشہرہ مس وزیر اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر 1 عبد القیوم خٹک نے ضلع نوشہرہ میں الائیڈ فلور مل، درویش فلور اور آٹا ڈیلرز کی دوکانوں کا اچانک دورہ کیا  تفصیلات کے مطا بق ڈپٹی کمشنر نوشہرہ خالد اقبال خٹک کی ہدایت پر عوام کو سرکاری آٹے کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) نوشہرہ مس وزیر اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر 1 عبد القیوم خٹک نے ضلع نوشہرہ میں الائیڈ فلور مل، درویش فلور اور آٹا ڈیلرز کی دوکانوں کا اچانک دورہ کیا فلورملز میں سرکاری گندم کی فراہمی، تھیلے کا وزن اورڈیلرز کو آٹے کی فراہمی کے ریکارڈ کا تفصیلی معائنہ کیا فلور مل میں آٹے کے نمونے چیک کیے گئے اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے افسران نے ہدایات جاری کرتے ہوئے فلور مل انتظامیہ کو بتایا کہ آٹے کی معیار اور مقدار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگاعوام کو سرکاری آٹے کی مارکیٹ میں فراہمی یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل برائے کار لائے جائیں گے بعد ازاں مصنوعی مہنگائی ختم کرنے اور سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کے حوالے سے مختلف دوکانیں چیک کیں۔ آٹا ڈیلرز کو خبردار کیا کہ سرکاری سبسڈائزڈ آٹا کا باقاعدہ ریکارڈ رکھا جائے اور سرکاری سبسڈائزڈ آٹا کی عوام تک فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے اور آٹے کی فراہمی کو سرکاری نرخوں پر یقینی بنایا جائے۔ بصورت دیگر لائسنس اور سرکاری کوٹہ منسوخ کر دیا جائے گا

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں