0

فوڈ کنٹرولر نورحیات نے سرکاری آٹا مظاہرین پر ایف آئی آر درج کردی

ملاکنڈ(مانند نیوز ڈیسک)ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ملاکنڈ نورحیات کی جانب سے سرکاری آٹے کے حصول کیلئے آنے والے مظاہرین کے خلاف ایف آئی آر درج۔

یاد رہے گذشتہ روز ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ملاکنڈ بمقام درگئی پھاٹک سرکاری آٹے کے حصول کیلئے آئے ہوئے مرد وخواتین نے مشترکہ احتجاج کیا تھا اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نورحیات پر سرکاری آٹے کو سیاسی بنیادوں پر تقسیم کا الزام لگایا اور روڈ بند کرکے احتجاج شروع کیا ۔بعد ضلعی انتظامیہ کی مداخلت سے یہ احتجاج ختم کیا گیا ۔ایف آئی آر میں نامزد ملزمان میں پی ٹی آئی کے دیرینہ کارکن اورسابق اُمیدوارصوبائی اسمبلی ڈاکٹر فضل محمد ، انصاف یوتھ ونگ کے حارث ساگر ،اخون زادہ ، پیرمحمد ، سہیل ، اعتبار خان اور سلیمان خان شامل ہیں۔

تحصیل درگئی میں سرکاری سبسڈائزڈ آٹے کی غیرمنصفانہ تقسیم کے خلاف سراپا احتجاج ہیں جن میں جماعت اسلامی نے درگئی بازارمیں ایک روزہ احتجاجی دھرنا کیمپ اور پی پی پی کے رہنماوں کی پریس کانفرنس شامل ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں