0

تحصیل تخت بھائی میں تاجران مہنگائی کے خلاف  سڑکوں پر نکل آئے

تخت بھائی(مانند نیوز)تحصیل تخت بھائی میں تاجران مہنگائی کے خلاف  سڑکوں پر نکل آئے.  تاجروں نے دکانیں بند کر کے روڈوں پر بیٹھ گئے جبکہہ مظاہرین نے ملاکنڈ روڈ کو ہر قسم  ٹریفک کے لئے بند کر دیا۔  احتجاج میں تحصیل تخت بھائی  میں تاجروں سمیت  سیاسی سماجی  تنظیموں کے ساتھ ساتھ ہر طبقے سے وابستہ افراد نے حصہ لیا مظاہرین نے موجودہ مہنگائی کے خلاف ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے ہوئے ہیں جن پر مہنگائی کے خلاف نعرے درج تھے مظاہرین  نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ مہنگائی کو ختم کریں تاکہ ہم سکھ کا سانس لے سکے۔ معاشی قتل ہنگامی بنیادوں پر بند کیا جائے احتجاج میں مظاہرین نے   وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔ مظاہرے  سے خطاب کرتے  ہوئے مقررین نے کہا کہ ملک میں شدید مہنگائی کو ختم کیا جائے اگر ایسا نہ کیا گیا تو  احتجاج جاری رہے گا۔ جبکہ بجلی مہنگا،گیس مہنگا،  آٹا مہنگا اورگھی مہنگا اس کے باوجود بھی عدم دستیابی سمجھ سے بالا تر ہے۔ اور  احتجاجی مظاہرہ تب تک جاری رہے گا جب تک ہمارے جائز مطالبات نہ مانے جاتے-

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں