0

سوات ، جماعت نہم دہم، فرسٹ ائیر اور سیکنڈ ائیر کے لئے ریڈی میڈ پریکٹیکل نوٹ بکس پر پابندی عائد

سوات(مانند نیوز) ضلع سوات میں دفعہ 144 کے تحت جماعت نہم دہم، فرسٹ ائیر اور سیکنڈ ائیر کے لئے ریڈی میڈ پریکٹیکل نوٹ بکس کی فروخت پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ پابندی کا اطلاق 60 دنوں کے لئے ہو گا جس کی خلاف ورزی پر سیکشن 188 پی پی سی کے تحت کاروائی ہو گی۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سوات جنید خان کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے اس بات کی نشاندھی کی گئی ہے کہ جماعت نہم دہم، فرسٹ ائیر اور سیکنڈ ائیر کے لئے ریڈی میڈ پریکٹیکل نوٹ بکس مارکیٹ میں فروخت کی جارہی ہیں جنہیں طالب علم امتحانات کے دوران استعمال میں لارہے ہیں۔ اس عمل کی وجہ سے قابل اور ہونہار طلباء وطالبات کی حق تلفی ہورہی ہے اور طلباء ایسے رجحانات کا سہارا لے کر حقیقی تعلیمی ماحول سے دور ہورہے ہیں لہذا پابندی لگائی جاتی ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں