0

جمرود باب خیبر کے مقام پر پی ٹی آئی کے زیر اہتمام مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

جمرود (مانند نیوز)ضلع خیبر کی تحصیل جمرودمیں باب خیبر کے مقام پر پی ٹی آئی جمرودکے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ ہوا جس میں سابقہ وفاقی وزیر پیرنورالحق قادری، ایم این اے اقبال آفریدی، ایم پی اے شفیق آفریدی،جنرل سیکرٹری امیر محمد خان آفریدی،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری حاجی شیرمت خان آفریدی، الحاج سید غواث آفریدی سمیت دیگر پارٹی قائدین و پارٹی ورکرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سابقہ وفاقی وزیر پیرنورالحق قادری کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت نے ملک کو تباہی سے دو چار کردیا ہے۔8 ماہ میں امپورٹڈ حکومت نے مہنگائی کا طوفان کھڑا کردیا ہے۔ملک میں ڈیزل،پیٹرول، آٹے سمیت دیگر روز مرہ اشیاء کی قیمتیں کنٹرول سے باہر ہوکر عوام کے دسترس سے بھی باہر ہوگئی ہے۔پی ٹی آئی پر مہنگائی کے الزمات لگانے والوں نے خود معیشت کا بیڑا غرق کرکے مہنگائی آسمان پر پہنچا دی ہے۔ملک کی انڈسٹری تباہ ہوگئی ہے امپورٹڈ وزیر اعظم ملکوں سے بھیک مانگ رہا ہے۔عمران خان پر حملہ کرکے انکو مایوس کرنے کی کوشش کی گئی تاہم عمران خان انکے خلاف سیسا پلائی دیوار بن گئے ہیں۔ ایم این اے اقبال آفریدی نے کہاکہ جن چوروں کے ہاتھ کاٹنے چاہیئے تھے انکے ہاتھوں میں حکومت دی گئی۔چوروں کو حکومت ملتے ہی عوام کے مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔عوام آٹے کے لئے در در کی ٹھوکرے کھا رہے ہیں۔امپورٹڈ حکومت عوام کا اعتماد کھوچکی ہے،فوری مستعفی ہوکر ملک میں نئے انتخابات کرائے جائیں۔ایم پی اے شفیق آفریدی کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت نے قبائلی اضلاع کے ترقیاتی فنڈز روکھ لئے ہیں جس کی وجہ سے قبائلی اضلاع میں ترقیاتی کام ٹھپ ہوگئے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت کے خلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے،قبائلی عوام کے لئے انصاف لیکر رہینگے۔پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ن و مولانا فضل الرحمن نے ہمیشہ قبائلی عوام کا استحصال کیا ہے۔مہنگائی و قبائلی عوام کے حقوق کے لئے گرینڈ قبائلی جرگہ بلائے گے

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں