0

چین میں کورونا سے ایک ماہ میں تقریباً 60 ہزار افراد ہلاک

بیجنگ(مانند نیوز ڈیسک) چینی حکام نے تصدیق کی ہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران کورونا سے متاثر ہوکر مختلف امراض میں مبتلا تقریباً 60 ہزار افراد ہلاک ہوچکے، جن میں سے زیادہ تر افراد معمر تھے۔

چین میں نومبر 2022 کے اختتام اور دسمبر کے آغاز سے کورونا کی نئی قسمیں بی ایف 7 اور ایکس بی بی 5۔1 پھیلنے کی رپورٹس سامنے آئیں اور ماہرین نے خدشہ کیا کہ وہاں ایک ماہ کے دوران 25 کروڑ افراد کورونا سے متاثر ہوسکتے ہیں۔

کورونا میں نئی لہر پھیلنے کے پیش نظر متعدد ممالک نے چین سے آنے والے مسافروں کا کورونا ٹیسٹ کرنے سمیت مختلف طرح کی پابندیاں بھی عائد کی تھیں۔

اب حکام نے تصدیق کی ہے کہ چین بھر میں 8 دسمبر 2022 سے اب تک مختلف شہروں میں 60 ہزار افراد ہلاک ہوچکے جب کہ ممکنہ طور پر اس سے دگنی تعداد میں لوگوں گھرو میں بھی ہلاک ہوئے ہوں گے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں