0

 عمران خان کی پشاور میں تھانے پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

لاہور(مانند نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اورسابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تھانے پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ میری دعائیں اور ہمدردیاں شہداء کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔ہفتہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کی حکومت اور پولیس دہشت گردی کیخلاف صفِ اول میں برسرِپیکار ہیں چنانچہ انہیں انسدادِ دہشت گردی کی ہر پالیسی کا محور و مرکز بنایا جائے!۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں