0

پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم حکومتیں عوامی مسائل کے حل میں مکمل ناکام ہوچکی ہیں، ہمایون خان

لوئردیر(مانند نیوز)پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم حکومتیں عوامی مسائل کے حل میں مکمل ناکام ہوچکی ہیں،حکومت سرکاری آٹے کی مد میں عوام کو چوکر کھلارہی ہیں، ہمایون خان کا احتجاجی مظاہرے سے خطاب لوئردیر امیر جماعت اسلامی سیراج الحق کی کال پر مالاکنڈ ڈویژن میں ہوشربا مہنگائی کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔ اس حوالے سے جندول تحصیل منڈہ میں جے آئی یوتھ کے زیر اہتمام نماز جمعہ کے بعد مظاہرے کا اہتمام کیا گیا جس میں امیر جماعت اسلامی تحصیل منڈہ و سابق تحصیل ناظم ہمایون خان، سابق تحصیل نائب ناظم حسن علی شاہ، جنرل سیکرٹری جے آئی یوتھ اکرام الدین مشوانی، صدر منڈہ بازار حاجی آمین اللہ خان، وی سی ناظمین سمیع اللہ، صدام خان، اکرام الدین سمیت جے آئی یوتھ، جماعت اسلامی کے مشران اور مقامی لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی تحصیل منڈہ ہمایون خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کی حکومتیں عوامی مسائل کی حل میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف نے نئی پاکستان کے دعوے کئے تھے اور آج عوام پرانے پاکستان کیلئے ترس رہے ہیں۔ پی ڈی ایم ملک کی ڈوبتی کشتی بچانے کیلئے نکلے تھے اور خودناکام ڈرائیور ثابت ہوکر ملک کا بیڑا غرق کردیا۔ جبکہ دوسری جانب اتحاد فلور ملز عوام کو سرکاری آٹے کے بجائے چوکر کھلارہی ہیں جوکہ عوام کے ساتھ سراسر ظلم اور ناانصافی ہے۔ انہوں نے حکومت اور انتظامیہ کو خبردار کیا کہ فوری طورپر ناقص آٹا بنانے والے مل کے خلاف کارروائی کریں ورنہ آئندہ ہفتے سے عوامی احتجاج کی کال دینگے۔ اس موقع پر دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کے حکومت شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں