بٹ خیلہ (مانند نیوز)جماعت اسلامی بٹ خیلہ کی طرف سے سندھ بلدیاتی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے بس سٹینڈ سے ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن افس تک ریلی نکال کر الیکشن کمیشن اف پاکستان اور سندھ حکومت کے خلاف نعرے بازی کی، مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھارکھے تھے جس پر مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے الیکشن افس کے سامنے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر امجد علی کو افس سے باہر نکال کر اپنے خدشات اور تحفظات سے آگاہ کیا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اور سابق ایم این اے سید بختیار معانی، سٹی صدر مفتی محمدارشاداور لیاقت الملک نے کہا انہوں نے کہا کہ کراچی میں جماعت اسلامی کے جیتے ہوئے ممبران کے دستخط شدہ نتائج ہمارے پاس موجود ہے جسے سندھ حکومت بدلنا چاہتی ہیں اس لئے الیکشن کمیشن دھاندلی کا راستہ روک کربلدیاتی الیکشن میں دھاندلی کا نوٹس لیں اورجماعت اسلامی کی مینڈیٹ کا احترام کریں، ہمیں انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور نہ کیا جائے ورنہ جماعت اسلامی گھیراؤ جلاؤ کے ذریعے حق چھیننا جانتے ہیں۔
