0

دارالعلوم اسلامیہ عربیہ شیرگڑھ کے سال 2023 کا سالانہ بجٹ کی منظوری

شیرگڑھ (مانند نیوز) دارالعلوم اسلامیہ عربیہ شیرگڑھ کے سال 2023 کے 10 کروڑ روپے کے تخمینہ کے سالانہ بجٹ کی منظوری دارالعلوم کے مجلس شوری نیدی مجلس شوری کا بجٹ اجلاس مجلس عاملہ کے صدر حاجی عبدالنبی مہمند کی صدارت میں منعقد ہوا جب کہ اجلاس میں دارالعلوم کے مھتمیم اور سابق ایم این اے  شیخ القران والحدیث مولانا محمد قاسم نے خصوصی طور پر شرکت کی اجلاس میں سال 2022 کے اخرات اور سال 2023 کے تخمینہ اخراجات کے گوشوارے پیش کر دیئے گئے اجلاس میں مجلس شوری اور مجلس عاملہ کے اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی تفصیلات کے مطابق دارالعلوم اسلامیہ عربیہ شیرگڑھ کے سال 2023 کیلئے 99410979 روپے کے تخمینہ کا بجٹ مجلس شوری کے اجلاس میں پیش کیا گیا مجلس شوری نے متفقہ طور پر بجٹ کی منظوری دے دی مجلس شوری سے دارالعلوم کے سال 2022 کے آمد وخرچ کا گوشوارہ بھی پیش کیا گیا سال 2022 کے اخراجات 28344191 روپے تھے اور سابق خسارہ 10497090 سمیت گزشتہ سال کا کل خرچہ 38841281 روپے بنتا ہے جب کہ امسال کا خسارہ 15410979 روپے بنتا ہے آمد وخرچ گوشوارے دارلعلوم کے نائب مھتمیم اور تحصیل تخت بھائی کے منتخب چیئرمین حافظ محمد سعید نے مجلس شوری  کے اجلاس میں پیش کیئے جب کہ اجلاس سے دارالعلوم اسلامیہ عربیہ کے مھتمیم سابق ایم این اے اور جمعیت علماء اسلام ضلع مردان کے امیر شیخ مولانا محمد قاسم اور دارالعلوم ھذا کے مجلس عاملہ کے صدر حاجی عبد النبی مہمند نے خطاب کیا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں