0

وائس چانسلر گومل یونیورسٹی کا وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی سے ملاقات

ڈیرہ اسماعیل خان(مانند نیوز)وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد کی وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان پروفیسر ڈاکٹر مسرور الہی بابر سے ملاقات۔دونوں تعلیمی اداروں کوترقی وخوشحالی کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق۔ تفصیلات کے مطابق وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد سے ان کی رہائش گاہ پر وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان پروفیسر ڈاکٹر مسرو ر الہی بابر نے ملاقات کی۔ دونوںتعلیمی اداروں کے سربراہان نے متفقہ طور پر قدیم جامعہ گومل اور نئے بننے والے زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کی خوشحالی اورترقی کے لیئے اپنا مثبت کردار اداکرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں تعلیم کے فروغ کیلئے ان دونوں اداروں کا مستحکم اور مضبوط ہونا بہت ضروری ہے کیونکہ نوجوانوں میںفروغ تعلیم شعور اور مثبت سوچ کو پروان چڑھانے کیساتھ ساتھ علاقے کی ترقی میں یونیورسٹیوں کا کردار انتہائی اہم ہوتا ہے۔ جس کے لئے ہم نے مل کر کام کرنا ہے۔اس موقع پر رجسٹرار گومل یونیورسٹی ڈاکٹر محمد صفدر بلوچ، رجسٹرار زرعی یونیورسٹی فخر الدین ‘ڈپٹی رجسٹراراسٹیبلشمنٹ ڈاکٹر احترام اللہ ، انچارج لیگل سیل محمد سراج خان بھی موجود تھے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں