0

خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک اور پیراپلیجک سنٹر پشاور کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط

کر ک ( مانند نیوز)  وائس چانسلر خوشحال خان خٹک یو نیورسٹی کرک پروفیسر ڈاکٹر جوہر علی اور پیراپلیجک سنٹر پشاور کے چیف ایکزیکٹیو آفیسر ڈاکٹرسید محمدالیاس  نے منگل کے روز یونیورسٹی میں ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے جسکے تحت دو طرفہ تعاؤن فراہم کیا جائے گا اس ضمن میں اج یو نیورسٹی کی ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ مفاہمتی یاداشت خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک کے اوریک ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹرانور خان نے پیراپلیجک سینٹر پشاور کی باہمی مشاورت سے تیار کیا تھا ـ اس یاداشت کے تحت دونوں ادارے مختلف امور میں ایک دوسرے کے ساتھ ملکر کام کریں گے اور یونیورسٹی طلبا کو پیراپلیجک سنٹر پشاور انٹرن شپ  اور تربیت کے مواقع فراہم کریگا ـ وائس چانسلر ڈاکٹر جوہر علی نے اپنے خطاب میں کہا کہ خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک کی کوشش ہے کہ مختلف اداروں کے ساتھ ملکر یونیورسٹی کے تدریسی امور میں بہتری لائی جاسکے ـ انہوں نے اوریک ڈائریکٹوریٹ اور دیگر شعبوں کو ہدایت کی کہ ایسے مواقع سے بھر پور استفادہ کیا جائے  ـ چیف ایگزیکٹو آفیسر  پیراپلیجک سنٹر پشاورڈاکٹر سید محمد الیاس نے بتایا کہ انکا ادارہ لوگوں کو مکمل جسمانی بحالی کی مفت سہولیات فراہم کر رہا ہے اور پولیو سے متاثرہ بچوں کےلئے بھی خدمات فراہم کر ر ہا  ہے انہوں نے اس مفاہمتی یاد داشت پر رضا مندی ظاہر کرنے پر یو نیورسٹی انتظامیہ کے تعاون کا شکریہ ادا کیا ـ

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں