0

پختونحوا ملی عوامی پارٹی کا پیرانو کلی تنگی میں شمولیتی تقریب کا اہتمام

شیرگڑھ(مانند نیوز)پختونحوا ملی عوامی پارٹی کا پیرانو کلی تنگی میں شمولیتی تقریب کا اہتمام۔تقریب میں پختونحوا ملی عوامی پارٹی کے قائدین اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب سے خطاب کے دوران ایم پی اے میرکلام وزیر نے خطاب کے دوران کہا کہ دیگر اقوام پختون قوم کے وسائل پر عرصہ سے قابض ہیں اور پختون قوم اپنے وسائل سے محروم ہیں۔پختونحوا ملی عوامی پارٹی اپنے وسائل کے حصول تک آرام سے نہیں بیٹھیں گی۔پختون قوم اپنے حقوق کے حصول کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریگی۔وسائل کی منصفانہ تقسیم اور شہریوں کی حقوق اور تحفظ کیلئے ہمیں ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ہمارے وسائل سے ہمیں محروم رکھنے میں اسٹیبلشمنٹ کا بنیادی کردار ہے۔دہشت گردی نے سب سے زیادہ پختون حطے کو متاثر کیا ہے اور اسی وجہ سے ریاست اور پختون قوم میں خلیج پیدا ہوچکی ہے۔پختونحوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری موسی باچا نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ ہمارے اقدار۔روایات اور مادری زبان کو سوچھے سمجھے منصوبے کے تحت ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔افغانستان اور پختونحوا بلکہ پاکستان کا آمن ایک دوسرے سے منسلک ہے۔پختون قوم ایک بہادر اور مہمانواز قوم ہے لیکن کھبی غلامی نہیں کی ہے۔ہمارے آباؤ اجداد نے ہمیشہ ملک وقوم کیلئے قربانیاں دی ہیں۔ انہوں کہا کہ تاریخ گواہ ہے جن لوگوں نے اپنی وطن کی مٹی کی قدر نہیں کی اور خطے کیساتھ وفاداری نہیں کی وہ قوم کھبی ترقی نہیں کرسکتے۔ہمیں اپنے حقوق کیلئے میدان میں نکلنا ہوگا۔اس موقع پر صوبائی سیکرٹری اطلاعات ہمایون خان۔غفور کاکا اور دیگر پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں