0

پختونخوا کابینہ  کا آخری اجلاس،اہم ٖفیصلے

پشاور(مانند نیوز)خیبر پختونخوا کابینہ اجلاس کے حوالے سے معاون خصوصی بیرسٹر محمد علی سیف اور وزیر تعلیم شاہرام خان کی میڈیا بریفنگ.کابینہ نے ایس ایس ٹی مردانہ و زنانہ اساتذہ کی گریڈ 16 سے گریڈ 17 میں اپ گریڈیشن کی منظوری دی۔ اس سے 21 ہزار 800 اساتذہ مستفید ہوں گے اور اس کا اطلاق یکم جولائی 2023 سے ہوگا۔ شاہرام خان وزیر تعلیم کابینہ نے پرائمری سکول ٹیچرز کی بی ایس 12 سے بی ایس 14 میں اپ گریڈیشن کی منظوری دی۔ اس کا اطلاق یکم جولائی 2023 سے ہوگا اور اس سے 51 ہزار سے زیادہ اساتذہ مستفید ہوں گے۔ اس طرح گریڈ 15 کے پرائمری ٹیچرز یکم جولائی 2023 سے گریڈ 16 میں چلے جائیں گے۔ شاہرام خان کابینہ نے پشاور پریس کلب کے لیے 5 کروڑ روپے کے ون ٹائم گرانٹ کی منظوری دیدی۔ بیرسٹر سیف کا بینہ نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف پروستھیٹک اینڈ آرتھوٹک سائینسز (PIPOS) کے بورڈ آف منیجمنٹ کے چئیرمین اور ممبران کے دوسرے ٹرم کے لیے منظوری دیدی۔ بیرسٹر سیف کابینہ نے خیبر پختونخوا اربن فارسٹری پالیسی کی منظوری دی۔ بیرسٹر سیف کابینہ نے خیبر پختونخوا وقار نسواں کمشن ترمیمی بل کی منظوری کی منظوری دی۔ ترمیم کے تحت خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں خواتین کی فلاح و بہبود اور ان کو درپیش مسائل کے حل کے لیے کمیٹیاں بنائی جاییں گی۔ ضلع کمیٹی کی چئیر پرسن خاتون ہوگی۔بیرسٹر سیف دیگر ممبران کے علاوہ دو منتخب بلدیاتی خواتین کونسلرز کو نمائندگی دی جائے گی۔ بیرسٹر سیف پشاور۔کابینہ نے امید سپیشل ایجوکیشن سکول کے لیے مالی سال 2022-23 کے لیے سسٹیننس فنڈ کی مد میں 5 ملین روپے گرانٹ کی فراہمی کی منظوری دی۔پشاور۔ کابینہ نے ضلع بنوں کے تحصیل ککی میں ریسکیو 1122 سٹیشن کے قیام کے لیے 3 کنال اراضی کے ٹرانسفر کی منظوری دی۔سٹیشن کے قیام سے بنوں کے دور دراز علاقے کے عوام۔کو قدرتی آفات اور ایمرجنسی صورت میں فوری ریلیف ملے گی۔کابینہ نے محکمہ پولیس میں پبلک سروس کمشن کے ذریعے اسسٹنٹ سب انسپکٹروں کی بھرتی کی منظوری دی۔کابینہ نے صوبے کے 20 حساس اضلاع میں گاڑیوں کی بلٹ پروفنگ کے لیے 180 ملین روپے ضمنی بجٹ کی کی فراہمی کی منظوری دی۔کابینہ نے لائیو سٹاک ایکٹ کے تحت جانوروں کی بیماری سے تحفظ اور زونوٹک بیماری کے تدارک کے لیے ڈیزیز کنٹرول ایکٹ 2022 اور خیبر پختونخوا اینمل ویلفئیر ایکٹ 2022 کی منظوری دی۔کابینہ نے مالی سال 23-2022 کے لیے شاہراہوں کی تعمیر کے لیے پختونخوا ہائی ویز اتھارٹی کے 19414 ملین روپے کے سالانہ بجٹ کی منظوری دی۔پشاور: کابینہ نے بورڈ آف جنرل پراویڈنٹ فنڈ کے لیے سبسکرائیبرز کی جانب سے نمائندوں کی نامزدگی کی منظوری دی۔کابینہ نے مینگورہ گریٹر گریویٹی واٹر سپلائی سکیم کے لیے واٹر ٹینکس کی تعمیر کی پرائیویٹ مذاکرات کے ذریعے زمین حاصل کرنے کی منظوری دی۔کابینہ نے پختونخوا ایجوکیشنل اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوشن آردیننس 1971 کا دائرہ صوابی ماڈل سکول کوٹھہ تک بڑھانے کی منظوری دی۔۔کابینہ نے سوات پریس کلب کے لیے دو کروڑ روپے ون ٹائم گرانٹ کی منظوری دی۔کابینہ نے چترال فارسٹ ڈویژن کے فارسٹر شہید جمشید اقبال کے لیے خصوصی معاوضہ پیکج کے لیے گرانٹ کی منظوری دی۔کابینہ نے ورلڈ بنک انٹیگریٹڈ ٹورزم ڈیویلپمنٹ پروجیکٹ کے تحت ایبٹ آباد ٹھنڈیانی روڈ امپرومنٹ اور اپ گریڈیشن کی منظوری دی۔کابینہ نے پبلک سروس کمشن سے چار سال قبل سیلکٹ ہونے والے اے ایس آئی امیدواروں کو عمر میں رعایت دینے کی منظوری دی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں