0

پی ٹی ائی35 اراکین کے استعفے منظور ایلکشن کمیشن نے ارکان کو ڈی نوٹیفائی کردیا

اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 35 اراکین کے استعفے منظور کرلیے جس کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ایوانِ زیریں کے ان اراکین کو ڈی نوٹیفائی کردیا۔

جن اراکین اسمبلی کے استعفے منظور کیے گئے ہیں ان میں پرویز خٹک، قاسم سوری، اسد قیصر، علی امین گنڈا پور، نورالحق قادری، عطااللّٰہ اور راجہ خرم نواز شامل ہیں۔

عمران خٹک، مراد سعید، عمر ایوب خان، شہریار آفریدی، صداقت علی خان اور غلام سرور خان، شیخ راشد شفیق شامل ہیں۔

اسی طرح عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا استعفیٰ بھی منظور کرلیا۔

منصور حیات خان، فواد احمد، ثناءاللّٰہ خان مستی خیل حماد اظہر، شفقت محمود، عامر ڈوگر، شاہ محمود قریشی، زرتاج گل، فہیم خان، سیف الرحمان، عالمگیر خان اور علی زیدی کے استعفے بھی منظور کرلیے گئے۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے قومی اسمبلی سے 35 اراکین کو ڈی نوٹیفائی کر دیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں