0

باجوڑ ، انسدادِ پولیو مہم کے دوسرے دن ڈی سی آفس میں ایوننگ ریویو میٹنگ کا انعقاد

باجوڑ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر باجوڑ فہد وزیر کی زیر صدارت ضلع بھر میں جاری انسدادِ پولیو مہم کے دوسرے دن ڈی سی آفس میں ایوننگ ریویو میٹنگ کا انعقاد ہوا۔ میٹنگ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ شوکت علی،  ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل علی رضا، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ناواگئی بلال نصیر، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شاہ نواز، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریوینیو فیض محمد،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فیصل کمال، این سٹاپ آفیسر ڈاکٹر عبد الرحمن، ڈپٹی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر حمایت اللہ، ڈی ایچ سی ایس او رفیق احمد، نمائیندہ ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر جواد،نمائیندہ باجوڑ پولیس سب انسپکٹر منیر زادہ اور دیگر محکمہ صحت کے افسران نے شرکت کی۔ این اسٹاپ آفیسر ڈاکٹر عبد الرحمن نے انسداد پولیو مہم کے دوسرے روز کی کارکردگی اور درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ پیش کی۔ میٹنگ میں ڈپٹی کمشنر باجوڑ فہد وزیر نے دوسرے روز ضلع بھر میں جاری انسداد پولیو مہم کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا اور محکمہ صحت سمیت متعلقہ محکموں کو جاری پولیو مہم کے حوالے ضروری ہدایات جاری کی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں