0

تنظیم عوامی ویلفئیرسوسائٹی کا بجٹ سازی بارے اجلاس

بٹ خیلہ (مانند نیوز) بجٹ سازی میں عوامی ضروریات کا خیال رکھ کر شہریوں کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے، سرکاری اداروں کو پابند کیا جائے کہ بجٹ سازی کے دوران شہریوں سے مشاورت کریں بجٹ سازی اور اس پر عمل درماد کے دوران ممبران اسمبلی کے کردار میں اضافہ کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار سی این بی اے کی ممبر تنظیم عوامی ویلفئیر سوسائٹی کے چئیرمین محی الدین اور ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر یاسمین نے ملاکنڈ پریس کلب بٹ خیلہ میں منعقدہ میڈیا بریفنگ کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر صحافیوں کے علاوہ مختلف غیر سرکاری تنظیموں اور سوشل ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ ڈاکٹر یاسمین نے کہا کہ سی پی ڈی اے کی جانب سے پاکستان میں بجٹ شفافیت کی صورت حال پر تیسری سالانہ رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں وفاقی اور صوبائی بجٹ سازی میں پائی جانیوالی خامیوں کی نشاندہی کرکے تجویز دی ہے کہ بجٹ تجاویز کو وسیع پیمانے پر شہری گروپوں، سراکری اداروں اور اہم شراکت داروں کے ساتھ زیر بحث لایا جائے، انہوں نے کہا کہ رپورٹ میں نہ صرف بجٹ کی شفافیت کو جانچا گیا ہے بلکہ اس میں یہ اندازہ بھی لگایا گیا ہے کہ معلومات تک رسائی کے قوانین بجٹ معلومات کے حصول میں کس حد تک مؤثر ہے، رپورٹ میں اطلاعات تک رسائی قوانین پر صحیح طریقے سے عمل درامد نہ ہونے پر بھی افسوس کا اظہار کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال بجٹ شفافیت جاننے کے لیے وفاقی اور صوبائی محکموں کو معلومات کے حصول کے لیے 150 درخواستیں ارسال کی گئی، جن میں ایک درخواست کا جواب بھی مقررہ مدت میں موصول نہیں ہوا، جو کہ انتہائی مایوس کن ہے رپورٹ کے دوسرے حصہ میں بجٹ دستاویزات کی جامعیت اور بجٹ سازی میں شہریوں کی شرکت کا جائیزہ لیا گیا جس میں خیبر پختونخوا 267 میں سے 93 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست، پنجاب دوسرے، سندھ تیسرے بلوچستان چوتھے اور وفاقی حکومت پانچویں نمبر یعنی سب سے اخری پوزیشن پر رہی، دستاویزات جامعیت کے لحاظ سے پہلے سے بہتر تمام حکومتوں نے کارکردگی کا مظاہرہ کیا، انہوں نے مطالبہ لیا کہ صوبائی اور وفاقی حکومتیں معلومات تک رسائی قوانین پر عمل درامد کو یقینی، بجٹ پر بحث اور منظوری کے دورانیہ کو بڑھایا جائے، متعلقہ سٹیک ہولڈر خصوصاً شہریوں سے مشاور ت کو قانونی تحفظ دے کر اوپن بجٹ پالیسی وضع کی جائے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں