0

سوات پریس کلب میں مشترکہ کابینہ کا ہنگامی اجلاس

سوات (مانند نیوز) سوات پریس کلب میں مشترکہ کابینہ کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت صدر سوا ت پریس کلب شیرین زادہ منعقدہ ہوا، جس میں سوات پریس کلب پر دو افراد رفیع اللہ اور انور شاہ کے حملے کی شدید الفاظ مذمت کی گئی، تمام ممبران نے متفقہ طور پر قرارداد پیش کی کہ مذکورہ افراد جو کہ پریس کلب کے ممبر نہیں اور اپنے آپ کو پریس کلب ممبر  ظاہر کرتے ہیں ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے، سوات پریس کلب کی ساکھ اور تقد س کو ہر حال میں مقدم رکھا جائیگا، تمام ممبران نے سوات پریس کلب کے آئین کے مطابق  حسب سابق پریس کلب کو چلانے کا اصولی فیصلہ کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ ماورائے آئین کسی بھی قسم کی اقدام کی سخت مخالفت کی جائیگی، پریس کلب کے تینوں کابینوں جس میں سوا ت پریس کلب، سوات یونین آف جرنلسٹس اور گورننگ باڈی کے ممبران نے مشترکہ طور پر شیرین زادہ صدر سوات پریس کلب اور صدر سوات یونین آف جرنلسٹس حضرت علی باچا پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور پریس کلب کو درپیش مسائل کو مشترکہ طور پر حل کرنے کا عہد کیا، مشترکہ کابینہ نے متفقہ طور پر پریس کلب کے خلاف کسی بھی قسم کی سرگرمیوں کو ناقابل برداشت قرار دیدیا اور پریس کلب کے ممبران کی تحفظ اور مفادات پر کسی قسم کی کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا عزم کیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں