0

نگران وزیر اعلی پنجاب کا تقرر، حکومت نے اسپیکر کو 3 نام بھیج دیئے

لاہور(مانند نیوز ڈیسک)نگران وزیراعلی پنجاب کے نام پر فیصلے کے لئے اسپیکر 6رکنی کمیٹی تشکیل دیں گے، حکومت نے اسپیکر کو 3نام بھجوا دئیے جبکہ اپوزیشن کی جانب سے 3نام سامنے آگئے۔حکومت اور اپوزیشن کی طرف سے نگران وزیر اعلی کے تقرر پر متفقہ فیصلہ نہ ہونے پر گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے معاملہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کو بھیج دیا ہے،اب اسپیکر کی بنائی گئی مشترکہ کمیٹی نگران وزیراعلی کے نام پر متفقہ فیصلہ کرے گی۔حکومت کی جانب سے اسپیکر کو میاں اسلم اقبال، راجہ بشارت اور ہاشم جواں بخت کے نام بھیج دیئے گئے ہیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں