0

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ثاقب رضا اسلم سے ریجنل پولیس آفیسر سجاد خان کی ملاقات

سوات(مانند نیوز) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ثاقب رضا اسلم سے ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ سجاد خان نے کمشنر آفس سیدو شریف میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ریجنل پولیس آفیسر نے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ثاقب رضا اسلم کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ملاکنڈ ڈویژن میں امن عامہ برقرار رکھنے کیلئے ہرممکن کوشش کی جائے گی اور اس ضمن میں تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ ملاقات میں ایس پی سپیشل برانچ پیر زر بادشاہ بھی موجود تھے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں