0

آٹے کے نرخوں میں اضافے پر ضلعی انتظامیہ ایبٹ آبادکی کاروائیاں جاری

ایبٹ آباد (مانند نیوز)حکومتی ہدایات کے مطابق آٹے کے نرخوں میں اضافے پر ضلعی انتظامیہ ایبٹ آبادکی اروائیاں جاری۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جبریل رضا کا فلور ملز اور آٹا ڈیلرز کا معائنہ، بے ضابطگی پر متعدد ڈیلرز کے لائسنس کینسل ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد جبریل رضا نے اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر ثقلین سلیم اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر شاد محمد کے ہمراہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچانے کے لیے مختلف فلور ملز کا معائنہ،  اور موقع پر موجود آٹے کا ریکارڈ اور وزن کی جانچ کی گئی۔ انہوں نے مجسٹریٹس اور فوڈ ڈیپارٹمنٹ کو  ملز انتظامیہ کی جانب سیسرکاری آٹے کی ترسیل میں کسی قسم کی بے ضابطگی کی صورت میں سخت قانونی کاروائی کی ہدایات بھی جاری کیں۔علاوہ اذیں آٹے کی سرکاری قیمتوں کو یقینی بنانے کے لیے مختلف آٹا ڈیلرز کی خصوصی چیکنگ کی اور بے ضابطگی میں ملوث آٹا ڈیلرز کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرتے ہوئے متعدد  آٹا ڈیلرز کے لائسنس اور ڈیلر شپ معطل کیے گئے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے  آٹے کے نرخوں میں کمی اور  مہنگائی کے خاتمے کے لیے کاروائی، سرکاری آٹے کی فروخت کی مانیٹرنگ جاری ہے۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ سرکاری آٹے کی فروخت میں بے ضبطگی سے متعلق  ضلعی کنٹرول روم فون نمبر 09929310553 یا ڈسٹرکٹ فوڈ آفس ایبٹ آباد فون نمبر 09929310326 پر رابطہ کریں تا کہ خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں