0

ایران پاکستان کیخلاف اپنی سرزمین دہشت گردی کیلئے استعمال نہ ہونے دے ، پاکستان کا مطالبہ

اسلام آباد (مانند نیوز) پاکستان نے ایران سرحد پار سے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ایران پاکستان کیخلاف اپنی سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہونے دے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان زہرا بلوچ نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایران سرحد پار سے دہشت گرد حملے کے شدید مذمت کرتا ہے ، دہشت گردوں نے حملے کیلئے ایران کی سرزمین استعمال کی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ امید کرتے ہیں ایران ذمہ دار عناصر کے کیخلاف کرے گا، پاکستان بھی اپنی سرزمین ایران کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا اور ایران بھی پاکستان کیخلاف اپنی سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہونے دے۔

دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان مثالی برادرانہ تعلقات ہیں۔

گذشتہ روز پاک ایران بارڈر سے متصل پنجگور کے علاقے چکاب سیکٹر میں دہشت گردوں کے حملے میں چار سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے ایرانی سرزمین سے سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں