ایبٹ آباد (مانند نیوز)گورنر کے پی کے حاجی غلام علی نے ڈین ایوب میڈیکل کالج و سی ای او ایوب ٹیچنگ ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا۔ڈین پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ شعبہ صحت میں بہترین خدمات اور اعلی کارکردگی کی بنیاد پر خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے چھٹے کانووکیشن کے موقع پر دیا گیا۔اس موقع پر پاکستان کی لیفٹیننٹ جنرل سرجن جنرل نگار جوہر کو بھی اسی ایوارڈ سے نوازا گیا۔تقریب میں وائس چانسلر KMU،سیکرٹری صحت، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن اینڈ ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کے علاوہ مختلف میڈیکل کالجز کے ڈینز نے بھی شرکت کی۔یہ ایوارڈ ہزارہ اور خاص کر ایبٹ آباد اور ایوب میڈیکل انسٹی ٹیوشن کے لیے ایک قابل فخر لمحہ ہے۔
