0

 تاجر برادری کسی بھی صورت ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس لاگو نہیں ہونے د ے گی، عبدالرحیم

سوات (مانند نیوز ڈیسک)ملاکنڈ ڈویژن ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے کہا ہے کہ تاجر برادری کسی بھی صورت ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس لاگو نہیں ہونے د ے گی اور ٹیکس نفاذ کے خلاف کسی قربانی سے دریغ بھی نہیں کیا جائے گا،ٹیکس لاگو کرنے والوں کو پہلے یہاں کی عوام کو وہ  تمام مراعات اور اپنے وسائل پر اختیار ات اور بے روز گار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے ہونگے، ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس نفاذ کے خلاف بہت جلد تحریک شروع کریں گے، ان خیالات کااظہار انہوں نے مٹہ بریم میں توحید ٹینٹ سروس کے افتتاحی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ملاکنڈ ڈویژن ٹریڈرز فیڈریشن کے نائب صدر محمد زُبیر اور دیگر افراد بھی موجود تھے، افتتاحی تقریب میں بڑی تعداد میں دوکانداروں اور عام لوگوں نے شرکت کی، اس سے پہلے عبدالرحیم اور محمد زبیر نے توحید ٹینٹ سروس کا باقاعدہ افتتاح کیا اس موقع پر عبدالرحیم نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن ٹیکس فری زون ہے اور ہم کسی بھی صورت اس حیثیت کو ختم نہیں ہونے دیں گے، ملاکنڈ ڈویژن کی ٹیکس فری زون حیثیت کو برقرار رکھنے کیلئے اس وقت تاجر برادری عوام میں شعور پیدا کرنے کی سرتوڑ کوشش کر رہی ہے اور وہ بذات خود مختلف اضلاع میں تاجر برادری کے نمائندوں سے ملاقاتیں کرکے ایک مضبوط لائحہ عمل بنانے کیلئے کام کاآغاز کرچکے ہیں عوام کیساتھ ملکر ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس نافذ کرنے کی مذموم کوشش کو ہر صورت میں ناکام بنا ئیں گے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں