0

خیبرپختونخوا انٹیگریٹڈ ٹورازم زونز میں سرمایہ کاری کیلئے کانفرنس کا انعقاد

اسلام آباد (مانند نیوز) خیبر پختونخوا انٹیگریٹڈ ٹورازم زونز میں سرمایہ کاری کے لیے کانفرنس کا انعقاد۔ کانفرنس کا مقصدسیاحتی انڈسٹری میں کاروباری طبقہ سرمایہ کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت شعبہ سیاحت کی ترقی اور سرمایہ کاری کیلئے راغب کرنا ہے، ڈی جی ٹورازم اتھارٹی بختیار خان۔حکومت سیاحت کے شعبے میں جدید طریقوں کا استعمال،موجودہ مقامات، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ، ورثے کا تحفظ اوردیگرامورمیں بڑے پیمانے پر تعاون فراہم کر رہی ہے، چیف اکانومسٹ علی اصغر
صوبہ خیبرپختونخوا میں اپنی نوعیت کے منفرد سیاحتی منصوبے انٹیگریٹڈ ٹورازم زونز (ITZs) میں پبلک پرائیویٹ سیکٹر کی سرمایہ کاری لانے سے متعلق سرمایہ کاری کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصدسیاحتی انڈسٹری میں کاروباری طبقہ / سرمایہ کاری کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت شعبہ سیاحت کی ترقی کیلئے راغب کرنا ہے۔تقریب اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔سرمایہ کاری کانفرنس میں ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی بختیار خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ خیبر پختونخوا پاکستان میں سیاحت کے لیے ایک پسندیدہ مقام کے طور پر اچھی پہچان رکھتا ہے۔ خیبرپختونخوا حکومت نہ صرف سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دے کر روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر توجہ دے رہی ہے بلکہ صوبے میں ذمہ دارانہ سیاحت کو فروغ دے کر قدرتی اور ثقافتی اثاثوں کے تحفظ کیلئے بھی کوششیں کر رہی ہے۔محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا اورصوبائی ٹورازم اتھارٹی صوبے کو ایک پسندیدہ سیاحتی مقام بنانے کے مقصد کیلئے پرعزم ہے۔نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو متحرک کرنے اور ذمہ دارانہ سیاحت کو فروغ دینے کیلئے خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی اور ورلڈ بینک کے پراجیکٹ کائیٹ (KITE) کے زیر اہتمام “خیبر پختونخوا میں مربوط سیاحتی زونز”(ITZ) پر سرمایہ کاری کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔یہ سیاحتی زونزمانکیال ڈسٹرکٹ سوات اور گنول ڈسٹرکٹ مانسہرہ میں قیام کیلئے ہے۔اس موقع پر مہمان خصوصی سردار یاسر الیاس سابق صدر آئی سی سی آئی بھی موجود تھے۔ ان کے ہمراہ چیف اکانومنسٹ خیبرپختونخوا علی اصغر،ڈائریکٹر ٹورازم اتھارٹی خورشید عالم، پراجیکٹ ڈائریکٹر کائیٹ توصیف خالد، سینئر پرائیویٹ سیکٹر سپیشلسٹ، ورلڈ بینک کرن افضل،صدر آر سی سی آئی ثاقب رفیق، منیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی ڈی سی آفتاب رانا، وائس چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ خیبرپختونخوا انجینئر سعید محمود، جی ایم انویسٹمنٹ ٹورازم اتھارٹی عمیر خٹک، ایس وی پی آئی سی سی آئی فہداور دیگر تجارتی انجمنوں کے 200سے زائد سرمایہ کاروں اور نمائندوں نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء کا کہنا تھا کہ ITZsپاکستان میں ایک پہلا تصور ہے جس کا مقصد خیبر پختونخوا میں نئی منزلیں کھولنا اورذمہ دارانہ سیاحت کو فروغ دینے کیساتھ ساتھ سیاحتی منصوبہ بندی اور منزل کی انتظامی سرگرمیوں کیلئے رہنمائی فراہم کرنا ہے۔آئی ٹی زیڈ کی فزیبلٹیز اور ماسٹر پلانز صوبائی محکمہ سیاحت نے عالمی بینک کے زیر اہتمام خیبر پختونخوا انٹیگریٹڈ ٹورازم ڈویلپمنٹ کائیٹ(KITE) منصوبے کے ذریعے بین الاقوامی ماہرین کے تعاون سے ایک سال کے عرصے میں تیار کیے۔چیف اکانومنٹ علی اصغرنے اپنی تقریر میں حکومت کی طرف سے شروع کیے گئے پائیدار سیاحتی اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔انہوں نے کہاکہ حکومت سیاحت کے شعبے میں جدید طریقوں کا استعمال، بشمول نئی اور موجودہ منزلوں کیلئے ترقیاتی منصوبہ بندی، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ، ورثہ کا تحفظ،سیاحوں کی سہولیات، موسمیاتی تبدیلیوں، جیو فزیکل خطرات اور مقامی اقتصادی ترقی کیلئے بڑے پیمانے پر تعاون فراہم کر رہی ہے۔سینئر پرائیویٹ سیکٹر سپیشلسٹ ورلڈ بینک کرن افضل نے محکمہ سیاحت، ٹورازم اتھارٹی اورکائیٹ پراجیکٹ کی ٹیم کو اس سنگ میل کو حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ سیاحتی زونزخاص طور پرخیبرپختونخوا کے سیاحتی شعبے کو سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں مدد کر سکتے ہیں جو مقامی کمیونٹیز کی معاشی اور سماجی ترقی کا باعث بنیں گے۔اس موقع پرسردار یاسر الیاس نے حکومتی اقدامات کو سراہا۔انہوں نے پائیدار سیاحت کو فروغ دینے کے لیے صوبہ کی کوششیں اور مقامی سرمایہ کاروں پر زور دیتے ہیں کہاکہ وہ سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کریں۔ انہوں نے چیمبر اور حکومت کی جانب سے اس شعبے میں سرمایہ کاری کو آسان بنانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کی بھی وضاحت کی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں